Poet: Shahid Raza
کتنے وعدے
اس نے مجھ سے
کئی کئی بار
کیے تھے اور پھر
یہ بھی تو کہتی تھی مجھ سے
اک پل بھی نہ جی پاؤں گی
بن تیرے میں مر جاؤں گی
تیری سانس سے میری سانس کا
رشتہ جڑا ہوا ہے پیارے
جب تک تجھ کو نہ دیکھوں تو
میری عید نہیں ہوتی ہے
کتنے دکھ سے
میں یہ سب کچھ سوچ رہا ہوں
کیوں کہ
آج مجھے معلوم ہوا کہ
اس نے مجھ سے جھوٹ کہا تھا
No comments:
Post a Comment