Poet: Hafeez Javed
دل کے تار پھر سے کوئی بجانے لگا
چپکے سے وہ دل میں سمانے لگا
آیا وہ طلاطم خیز موج بن کر
دل میں اک نئی ہلچل مچانے لگا
تھپک تھپک کے سلایا تھا جن کو
ایسی ہی حسرتوں کو جگانے لگا
رات بھر کیلئے وہ میرا ساتھی تھا
صبح ہونے سے پہلے وہ جانے لگا
No comments:
Post a Comment