Poet: Rana Nawaz Shahid
تیری صورت نظر نہیں آئی
دل پہ افسردگی سی ہے چھائی
تو نے یکسر بھلا دیا مجھ کو
بن گیا ہے تو کیسا ہرجائی
تجھ کو دیکھا نہیں بہت دن سے
پھر طبیعت میری ہے گھبرائی
تجھ بنا غمزدہ تھا میں
تو ملا ہے تو زندگی پائی
یاد آئی ہے تیری شاہد کو
بج رہی ہے خوشی کی شہنائی
No comments:
Post a Comment