سنو کچھ تو کہو جاناں
یوں کیوں خاموش بیٹھے ہو
لگائے روگ بیٹھے ہو
یہ چپ اب توڑ ڈالو تم
تمہارے دل میں جو کچھ ہے
وہ اب تو کہہ بھی ڈالو تم
یونہی خاموش رہنے سے
مسائل حل نہیں ہوتے
خلا میں دیکھنے سے جاں
کبھی یھ وقت نہیں رکتا
یہ چند گنتی کے لمحے ہیں
انہیں یوں نہ گنواؤ تم
مجھے معلوم ہے تم بھی
اسی دوری سے ڈرتی ہو
کہ جس کا سوچ کر میں بھی
بہت مایوس ہوتا ہوں
ُُُپر اب یہ ہجر تو جاناں
مقدر میں ہمارے ہے
مگر پھر بھی یہ سوچو تم
محبت کا حسیں بندھن
ہمارے بیچ پھیلا ہے
یہ وہ بندھن کہ میں اور تم
اگر کچھ دیر کو سوچیں
حسیں اک خواب لگتا ہے
اسی اب خواب کہ بل پہ
ہمیں یہ ہجر مٹانا ہے
محبت میں کبھی دیکھو
ہجر وقعت نہیں رکھتا
جو دوری سہہ نہیں سکتا
محبت کر نہیں سکتا
Sunday, April 7, 2019
Love / Romantic Poetry - آخری ملاقات
Poet: Obaid Ullah
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry
Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...
-
Poet: Abdul Waheed Sajid مجھے سب کچھ ملا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کسی سے نہ گلا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کبھی تم نے جو بخشا تھا موسم میں جدائی...
-
Poet: Jamil Uzair ہاتھ چھوٹا ہے جب ہاتھ سے چنگاریاں نکلتی ہیں پھر راکھ سے مراسم بڑھیں تو حوصلے بھی بڑھاؤ، عزیر کئی پتے ٹوٹتے ہیں دن بھر شاخ ...
-
Poet: دل کے بازار میں دولت نہیں دیکھی جاتی پیار ہوجائے تو صورت نہیں دیکھی جاتی اک ہی انسان پر لٹا دو سب کچھ کیونکہ پسند ہو چیز تو قیمت نہیں ...
No comments:
Post a Comment