Poet: R.K Jazeb
جب الجھنوں سے نکلو تو نظر ملائیے گا
حقیقت کیا ہے جانم پہچان جائیے گا
کیسی یہ بے چینی اور کیوں ہیں تلخیاں
جب شام کو گھر آؤ تو جان جائیے گا
آنگن میں تیرے خوشبو میرے وجود سے
پاس مجھ کو پاؤ تو مان جائیے گا
ہر رنگ میں ہے روپ میرا سجا ہوا
میری ہر ادا پے قربان جائیے گا
کب تک سہے گا جاذب تیری بے رخی کے گھاؤ
ہم ناں ملیں تو دنیا سے بے نام جائیے گا
No comments:
Post a Comment