Poet: Hafeez Javed
کسی سے کیوں کروں بات تجھے دیکھنے کے بعد
کیسے لگے گا کوئی اچھا تجھے دیکھنے کے بعد
زندگی کے اتنے حسین رنگ دکھا دیے تو نے
دنیا کے رنگ مدھم پڑ گئے تجھے دیکھنے کے بعد
فلک کے رنگ، سحر کا اجالا کیا چیز ہے
چاند بھی مانند پڑ گیا تجھے دیکھنے کے بعد
رقابت کیا ہے، کیوں بنتا ہے کوئی رقیب
آیا سمجھ مفہوم اسکا تجھے دیکھنے کے بعد
جاوید تو فقط جیتا تھا جینے کے لیے
اسے جینا آیا بس تجھے دیکھنے کے بعد
No comments:
Post a Comment