Sunday, December 31, 2017

Love / Romantic Poetry - میرے خیالوں کی تصویر

Poet: UA

میرے خیالوں کی تصویر بن کے آئے ہو
میری قسمت میری تقدیر بن کے آئے ہو

میرے آنچل کو ستاروں سے سجانے والے
میری دولت میری جاگیر بن کے آئے ہو

جو میرے دل کے آر پار گزر جاتی ہے
وہ چمکتی ہوئی شمشیر بن کے آئے ہو

جو میرا مقدر میرے حوالے کر دے
میرے ہاتھوں کی وہ لکیر بن کے آئے ہو

میری آہ و فغاں سن کے مسکرانے والوں
بتاؤ آج کیوں دل گیر بن کے آئے ہو

میرے دل کو خیرات خار بخشنے والوں
آج درگاہ پہ کیوں فقیر بن کے آئے ہو

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...