Poet: Musab Abbasi
پرکھنا مت کہ اس میں لوگ اکثر
جیتتے ہیں، پھر ہار جاتے ہیں
سادگی میں بھی حسن ہے ایسا
آئینے جن سے ہار جاتے ہیں
درد میں کچھ ضرور ہو گا جو
زندگی اس میں کاٹ جاتے ہیں
کچھ نا کہنا ہے کس قدر مشکل
کچھ کہو تو وہ روٹھ جاتے ہیں
راہزن ہی فقط نہیں خطرہ
راہبر بھی تو لوٹ جاتے ہیں
No comments:
Post a Comment