Poet: Chohan
تعلق ٹوٹ جائے گا میرا سارے زمانے سے
میرے اپنے خفا ہونگے تمہیں اپنا بنانے سے
تمہارے ساتھ رہنے سے مجھے تسکین ملتی ہے
بہت تکلیف ہوتی ہے تمہارے دور جانے سے
میرے گھر کو جلا دینا مگر یہ ذہن میں رکھنا
اجالا مل نہیں سکتا کسی کا گھر جلانے سے
ہماری جان جائے گی تو پھر جان جاؤ گی
کہ حاصل کچھ نہیں ہوتا کسی کو آزمانے سے
تمہارا نام میں کیسے مٹادوں اپنی کہانی سے
بڑا گہرا تعلق ہے تیرا میرے فسانے سے
No comments:
Post a Comment