Poet: M.Asghar
جیس کی کسی سے آشنائی نہیں ہوتی
اس کی زیست میں روشنائی نہیں ہوتی
محبت کرنے والے گر جدا بھی ہو جائیں
پھر بھی ان میں روحانی جدائی نہیں ہوتی
جن کی ہر بات سے منافقت کی بو آئے
ان کے دلوں میں کبھی صفائی نہیں ہوتی
وہ عشق کی حقیقت سےآشنا ہو نہیں سکتا
جس نے محبت میں قسمت ازمائی نہیں ہوتی
دل کے نگر میں کچھ خاص لوگ ہی بستے ہیں
انسان کی ہر کسی سے شناسائی نہیں ہوتی
No comments:
Post a Comment