میں موم کی گڑیا
نازک سی شرمیلی سی
ہر رنگ میں ڈھلتی توئی
ہر اک کی مرضی سے مڑتی ہوئی
رواجوں کی پابند
باپ اور بھائیوں کی
عزت کی رکھوالی
خاندان کی عظمت کی
بلندی کو چھوتی ہوئی
گھر کی چاردیواری کا
نازک کندھوں پے بوجھ اٹھائے
ادھر ناں جھانکو
ادھر ناں جاؤ
ہر ایک بات پہ سر جھکاؤ
اتنے بوجھ میں دبی ہوئی
پھر بھی نازک سی
میں موم کی گڑیا
پھر گھر ک چھت بدلی
اک نیا گھر نئے لوگ
نئے دروازے نئی کھڑکیاں
نئے رواج نئی پابندیاں
ساس نندوں کے نخروں کا بوجھ
شوہر سسر کی عزت کا بوجھ
بچوں کی تربیت کا بوجھ
سسرال کے اصولوں کا بوجھ
ادھر ناں جاؤ اسے ناں بتاؤ
میکے سے ہر بات چھپاؤ
گھر بدلا پر سب کچھ ویسا
چہرے بدلے پر رسمیں ویسیں
اتنا زیادہ بوجھ اٹھائے
کندھے میرے جھکتے جائیں
پھر بھی میں نازک سی
موم کی گڑیا
Sunday, April 7, 2019
Life Poetry - میں موم کی گڑیا
Poet: Saba Komal
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry
Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...
-
Poet: Abdul Waheed Sajid مجھے سب کچھ ملا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کسی سے نہ گلا ہوتا اگر تم مل گئے ہوتے کبھی تم نے جو بخشا تھا موسم میں جدائی...
-
Poet: Jamil Uzair ہاتھ چھوٹا ہے جب ہاتھ سے چنگاریاں نکلتی ہیں پھر راکھ سے مراسم بڑھیں تو حوصلے بھی بڑھاؤ، عزیر کئی پتے ٹوٹتے ہیں دن بھر شاخ ...
-
Poet: دل کے بازار میں دولت نہیں دیکھی جاتی پیار ہوجائے تو صورت نہیں دیکھی جاتی اک ہی انسان پر لٹا دو سب کچھ کیونکہ پسند ہو چیز تو قیمت نہیں ...
No comments:
Post a Comment