Poet: Aazi
کوئی ضبط دے نا جلال دے
مجھے صرف اتنا کمال دے
میں ہر ایک کی صدا بن جاؤں
کے زمانہ میری مثال دے
تیری رحمتوں کا نزول ہو
میری محنتوں کا صلا ملے
مجھے مال ہ زر کی ہوس نا ہو
مجھے بس تو رزق حلال دے
میری ذہن میں تیری فکر ہو
میری سانس میں تیرا ذکر ہو
تیرا خوف میری نجات ہو
سبھی خوف دل سے نکال دے
No comments:
Post a Comment