Poet: Muhammad Moazzam Akhlaq
گزرتے ہوئے وقت نے کہا اک قوم مردار سے
تو کھوٹا سکہ بھی نہیں جو خرید لائے کچھ بازار سے
خوش نصیب ہو تم کہ آئے تم پہ اتنے پیامبر
بدنصیب ہو تم کہ نہ جاگے ان کی پکار سے
کس منہ سے جاؤ گے تم الله کے سامنے
کرو کچھ تو پیٹھ ہلکی گناہوں کے بار سے
مبں تو وقت ہوں گزر گیا تو پھر ہاتھ نہ آؤنگا
حاصل نہیں پھر کچھ ہائے ہائے اور زار زار سے
No comments:
Post a Comment