Poet: Nazir Yaad
نئی محبت نیا تعلق نہ راس آئے تو لوٹ آنا
میں ایک کھڑکی کھلی رکھوں گا تو ہار جائے تو لوٹ آنا
بُرے دنوں کے لئے بچا کر رکھے ہیں میں نے کئی ستارے
جو حسب عادت ہوا تمہارے دیے بجھائے تو لوٹ آنا
پرانے چہرے بدلتے رہنے کی آرزو میں تمہیں بدل کر
ہوس کا تاجر نیا کھلونا خرید لائے تو لوٹ آنا
ابھی تیری دسترس میں رنگ ہے، خُوشبو ہے اور بہار رُت ہے
نذیر موسم کا کیا بھروسہ نظر چُرائے تو لوٹ آنا
No comments:
Post a Comment