Poet: S.Nargis
وہ پوچھے میرا حال تو اس سے یہ کہنا کہ
چاند راتوں کو اب بھی کوئی دور افق پر تمہیں تلاش کرتا ہے
احساس کی ہر شاخ پر تیرا گمان گزرتا ہے
میرا تخیل تو منسوب ہر لمحہ تیرے ساتھ ہو گیا
زندگی کے ایسے دوراہے پر تو نے لا کھڑا کیا
جہاں سے واپسی ممکن نہیں اے ستم گر
تو سب جانتے ہوئے بھی میرے ساتھ یہ سب کر گیا
کاش روک لیتا اپنی خواہشوں کے سمندر کو
جس کی موجوں نے میری ذات کے سارے زاویوں کو نگل دیا
No comments:
Post a Comment