Wednesday, October 19, 2016

Love / Romantic Poetry - کس نے شمع کا دکھ دیکھا کون گیا پروانے تک

Poet: Aazi

بات چلی تیری آنکھوں سے اور جا پہنچی پیمانے تک
کھینچ رہی ہے تیری الفت آج مجھے مے خانے تک

عشق کی باتیں غم کی باتیں دل والے کرتے ہیں
کس نے شمع کا دکھ دیکھا کون گیا پروانے تک

عشق نہیں ہے تم کو مجھ سے صرف بہانے کرتے ہو
یوں ہی بہانے قائم رکھنا تم میرے مر جانے تک

اتنا ہی کہنا ہے تم سے ممکن ہو تو اے اجنبی
آ ہی گئے ہو تو رکنا ہوگا آنکھوں کے پتھرانے تک

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...