Sunday, August 12, 2018

General Poetry - اے میری ماں

Poet: Zahida Ali

اے میری ماں
دنیا کی بھیڑ میں تو کھو گئی مجھ سے
اور میں تجھے ڈھونڈھتی رہتی ہوں
اور سوچتی رہتی ہوں
کہ بس تیرا میرا ساتھ اتنا تھا
یا راستوں نے اپنی مسافتیں سمیٹ لی
اے ماں
تو منزل کی طرف لوٹ گئی
اور دیکھ
میں ابھی سفر میں ہوں
پاؤں میں تھکن ہے اور راہ دشوار ہے
اور دھوپ کا سر پر سائبان ہے
تیری دعاؤں کی مجھ کو ضرورت ہے ماں
تو میری کامیابی کی صورت ہے ماں
میں مشکل میں ہوں
دعا کر ماں
اے میری ماں

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...