Saturday, June 17, 2017

Love / Romantic Poetry - اعتبار کر کے دیکھو گے

Poet: UA

اب کے بچھڑ کے جی گئے تو جی ہی جائیں گے
ہم کو بھی جینا آ گیا ہے اک روز ہم آزمائیں گے

تم کھو بھی گئے تو تمہاری جستجو رہے گی
اسی لئے تیری راہوں میں بار بار آئیں گے

تمہیں اس موڑ پر پھر سے آنا پڑے گا
ہم تم کو اسی موڑ پر پہ سرکار پائیں گے

کچھ وقت کے لیے یہ لمحے بھی تھم جائیں گے
ہم تم جو ایک دوسرے کے روبرو آ جائیں گے

اس بار کہہ دیں گے تمہیں جو کہہ نہیں پائے ہیں
اب کوئی بھی بات ادھوری نہیں چھوڑ پائیں گے

ہر روز تمہیں اپنے خوابوں میں بلاتے ہیں
کسی روز تمہارے خواب میں ہم بھی آئیں گے

عظمٰی ہماری بات پہ اعتبار کر کے دیکھو گے
تو ادھورے خواب بھی تعبیر پاتے جائیں گے

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...