Poet: Muhammad Zia Siddiqui
برسوں کی پاسداری ہو بے اثر گئی
یہ میں ہی جانتا ہوں جو مجھ پہ گزر گئی
ہمراز دل چلے گئے جیون اداس ہے
پرخار زندگانی میری اثاث ہے
اک آس تھی ملن کی وہ بھی بکھر گئی
یہ میں ہی جانتا ہوں جو مجھ پہ گزر گئی
کبھی اے ستم شعار بھولے سے ہو گذر
کس حال میں ضیا ہے بس دیکھ اک نظر
تیرے لئے بقا تھی بن تیرے مر گئی
یہ میں ہی جانتا ہوں جو مجھ پہ گزر گئی
No comments:
Post a Comment