Friday, September 15, 2017

Love / Romantic Poetry - صدائے موسم گل

Poet: Tariq Butt

تمام رنگ میں ڈوبی فضائے موسمِ گل
اُڑائے پھرتی ہے دل کو ہوائے موسمِ گل

ہمیں پہ چھا بھی گیا اور ہمیں سے چھپتا پھرے
ہمیں سمجھتے ہیں جو ہے ادائے موسمِ گل

سدا بہار ہیں گلشن کسی کی یادوں کے
نہ ابتدا ، نہ یہاں انتہائے موسمِ گل

جنوں ہی مو سمِ گل سے ہے تا بہ موسمِ گل
کسے ہے ہوش یہاں ماسوائے موسمِ گل

شکستِ خوابِ بہاراں سے اب ہے سرگرداں
یہ دل کہ تھا کبھی فرمانروائے موسمِ گل

یہیں لٹا تھا کبھی قافلہ بہاروں کا
یہیں سے ہو تو ہو پھر ابتدائے موسمِ گل

اک اضطراب گریباں کے تار تار میں ہے
کہیں ہے دور مگر ہے صدائے موسمِ گل

بقاۓ موسمِ گل کی دعائیں ہیں طارق
اگرچہ دردِ خزاں ہے عطائے موسمِ گل

No comments:

Post a Comment

Hum Milay Hi Kyun They - General Poetry

Koi Be Sabab Tu Nahi Milta Kisi K Milny Ka Amny Samny Aany Ka Koi Maqool Thoos Jawaz Tu Hota Hai Tum Sey Milny K Baad Kuch Lamhey Munjmind H...