Poet: M.Asghar
وہ میرے معصوم دل کی صدا تھی
خدا سےمانگی ہوئی کوئی دعا تھی
اپنی جان سے بڑھ کر چاہا اسے
یہ میرے پیار کی انتہا تھی
کیا کہوں اس کی شیرنیِ گفتار کا
کانوں میں رس گھولتی اس کی ندا تھی
سلام بھیجتی تھی مجھے ہواؤں کی زبانی
یوں لگتا تھا جیسے وہ باد صبا تھی
میں ہی اس کا ساتھ نہ دے سکا
ورنہ وہ تو اک مورتِ وفا تھی
آخری بار جب الوداع کہا اس نے
ہونٹوں پہ تبسم تھا دل سےخفا تھی
نہ جانےکیسےاسےبھول پاؤں گا
جس کی ہر بات زمانے سے جدا تھی
No comments:
Post a Comment