Poet: Zuhra Junaid
خواب تھا یا خیال تھا لوگوں
آدمی خوش حال تھا لوگوں
لاکھ پتھر سہی بچھڑنے کا
کچھ اسے بھی ملال تھا لوگوں
اس نے اپنے مفاد کو دیکھا
عمر بھر کا سوال تھا لوگوں
جو ہمارا ہوا ہے چاہت میں
کیا تمہارا بھی حال تھا لوگوں
وہ بھی دن تھے کہ جب ہمارے بن
اس کا جینا محال تھا لوگوں
بھول کر بھی بھلا نہیں سکتے
اس میں ایسا کمال تھا لوگوں
No comments:
Post a Comment