Sunday, February 10, 2019

Love / Romantic Poetry - اب تیری یاد کو بھلائیں کیا

Poet: Prof. Dr. M. Habibullah

اب تیری یاد کو بھلائیں کیا
اس دل کو اور دکھائیں کیا

جو داغ دل کو دے چکے
انہیں زخم جگر دکھلائیں کیا

ہے ہواؤں کے دوش پر رواں
ہم قصہ جنوں سنائیں کیا

جو کرتے ہیں یار سرگوشیاں
ہم محفل سے اٹھ نا جائیں کیا

خود اپنے گریباں میں جھانک لو
یا آئینہ تم کو دکھلائیں کیا

بدنام ہوں اور نام نا ہو
اب اور تمہیں سمجھائیں کیا

حبیب طوفان تو اب گزر چکا
ساحل پہ اب اتر نا جائیں کیا

No comments:

Post a Comment