Thursday, December 21, 2017

Love / Romantic Poetry - تشنگی اور میری اور بڑھا دی تم نے

Poet: Ghani Ur Rehman Anjum

تشنگی اور میری اور بڑھا دی تم نے
جانے کیا چیز محبت میں پلا دی تم نے

تم بھی اس آگ کی شدت سے جھلس جاؤ گے
دل کے شعلوں کو اگر اور ہوا دی تم نے

راز کو راز ہی رکھتے تو بہت اچھا تھا
بیچ کی بات تھی دنیا کو بتا دی تم نے

No comments:

Post a Comment