Tuesday, December 27, 2016

Sad Poetry - تسليم و رضا

Poet: Allama Iqbal

ہر شاخ سے يہ نکتہ پيچيدہ ہے پيدا
پودوں کو بھی احساس ہے پہنائے فضا کا

ظلمت کدہ خاک پہ شاکر نہيں رہتا
ہر لحظہ ہے دانے کو جنوں نشوونما کا

فطرت کے تقاضوں پہ نہ کر راہ عمل بند
مقصود ہے کچھ اور ہی تسليم و رضا کا

جرات ہو نمو کی تو فضا تنگ نہيں ہے
اے مرد خدا، ملک خدا تنگ نہيں ہے

No comments:

Post a Comment