Saturday, January 18, 2020

Love / Romantic Poetry - دل کو تھوڑی سی راحت آنے دے

Poet: Mubeen

دل کو تھوڑی سی راحت آنے دے
آرزؤں کو بھی بہل جانے دے

مرگ ناگہانی ہے یہ جدائی بھی
مجھے کھل کے آج رونے دے

کالے بادل برس رہے زور سے
تو بھی سارا کاجل بہہ جانے دے

ممکن ہو تو ٹھہر جاؤ کچھ لمحے
وقت رکے گا نہیں اسے جانے دے

جرم محبت کی سزا تاریکی تو نہیں
اجالے رہنے دے خواب سہانے آنے دے

No comments:

Post a Comment