Friday, October 18, 2019

Love / Romantic Poetry - جو کج ادائی کا خیال کبھی آشنائی دیتا تھا

Poet: Santosh Gomani

جو کج ادائی کا خیال کبھی آشنائی دیتا تھا
وہ عشق پیچاں ذوق بڑی تنہائی دیتا تھا

یوں نگاہ کی دھار تو حدوں سے گذرتی تھی
اُنہیں منظروں کے آگے کیا دکھائی دیتا تھا

اُسے بھٹکتی لؤ پر کئی راتیں جاگنے پڑی
شاید خوابوں کو دیئا روشنائی دیتا تھا

وہ ملا کر نظریں تو پھیر بھی لیتے تھے
مگر دھڑکنوں کا ردم صاف سنائی دیتا تھا

میں اپنے مزاح کو چھُو کر گذرا ہوں
کوئی معصوم احساس ہلا ہی دیتا تھا

ہم اپنے حال سے اکیلے بے حال ملتے رہے
عیاں یہ زمانہ تو بڑی رسوائی دیتا تھا

No comments:

Post a Comment