Monday, May 20, 2019

Be Los Muhabbat - Love / Romantic Poetry

کٹ جائے گا زندگی کا یہ سفر دیکھ لینا
تنہا ہی چلے جائیں گے ہم دیکھ لینا

زندگی میں تو اپنا کوئی مقام نہیں ہے
بعد مرنے کے ہو گی قدر دیکھ لینا

ابھی تو مجھے کوئی کلی بھی نہیں دیتا
پر پھولوں سے مہکے گی میری قبر دیکھ لینا

تنہا ہی چل رہے ہیں زندگی میں
جنازے میں ہو گا سارا شہر دیکھ لینا

کچھ کے سچے کچھ کے جھوٹے آنسو ہوں گے
کتنا عجیب ہوگا وہ منظر دیکھ لینا

No comments:

Post a Comment