Monday, February 4, 2019

Love / Romantic Poetry - دل کو تڑپانا چھوڑ دے

Poet: Mohammad Ifzan Arshad

میری تاریک دنیا میں شمع جلانا چھوڑ دے
اے نازنیں مجھ کو دیکھ کر مسکرانا چھوڑ دے

یہ کیا کم سزا ہے کہ میں اب سو نہیں پاتا
کچھ چین لینے دے سپنوں میں آنا چھوڑ دے

باتوں باتوں میں دور جانے کی بات کرتی ہو
صاف کیوں نہیں کہتی مسکرانا چھوڑ دے

لوگ یہ کہتے ہیں کہ ان رستوں سے مت گزر
دل یہ کہتا ہے گلی کوچہ شہر زمانہ چھوڑ دے

افزان نہ مجنون بن نہ ہی تیشہ فرہاد اٹھا
پروانہ بن جل، راکھ ہو دل کو تڑپانا چھوڑ دے

No comments:

Post a Comment