Friday, February 22, 2019

Love / Romantic Poetry - یوں کوئی چھوڑ دیا کرتا ھے اپنا کر کے

Poet: Zeeshan

یوں کوئی چھوڑ دیا کرتا ھے اپنا کر کے
تم نے تو مار دیا ھے مجھے تنہا کر کے

اک نظر ڈال کبھی میرے مسیحا مجھ پر
تیرا کیا جائے گا بیمار کو اچھا کر کے

اے محبت کے مراحل سے گزرنے والے
تو نے آنسو بھی دیکھا ھے ستارا کر کے

میں بہت جلد بھنور میں تجھے یاد آؤں گا
اتنا خوش باش نہ رہ مجھ سے کنارا کر کے

No comments:

Post a Comment