Friday, February 8, 2019

General Poetry - آنکھیں

Poet: Sohail Salik

جی کرتا ہے
تیری حسین آنکھوں سے
چرا لوں یہ ویرانی
اور بہار کے سارے رنگ
اتر آئیں تیری
ویران آنکھوں میں
نہ احساس زیاں رہے مجھے
نہ بے وفائی کا گماں رہے تجھے
میرے بازو بھی
سمٹ آئیں تیرے گرد
اور لوٹ آئیں وہ حسیں لمحے
جو کھو گئے تھے

No comments:

Post a Comment