Monday, February 25, 2019

General Poetry - نئے خدشات دل میں ڈال گیا

Poet: Sohail Abbas

نئے خدشات دل میں ڈال گیا
یہ بھی چلا ہم سے سال گیا

فکر،غم،آزمائش سب کا
بُنتا ہر سمت جال گیا

پھِرآج بھوک کے ہاتھوں
بچھڑ ماں سے اِک لال گیا

ہنسی بھی ساتھ چھوڑ گئی
جونہی دُور وہ جمال گیا

کوئی غزل بھی سُہیل نہیں کہہ پایا
جب سے رُوٹھ تیرا خیال گیا

No comments:

Post a Comment