Poet: Bakhsheesh Ahmed
کوئی اپنا ایسا ہوا کرے
جو شکائتیں نہ گلہ کرے
جو میرے لئے ہی سجا کرے
جو میر لیے ہی بنا کرے
میں جو روٹھ جاؤں منائے وہ
میں اداس ہوں تو ہنسائے وہ
سداچپکے چپکے دبے قدم
میرے ساتھ ہی بس چلا کرے
کبھی اس سے میں دور ہووں
میری واپسی کی دعا کرے
کاش کوئی اپنا ایسا ہوا کرے
No comments:
Post a Comment