Sunday, October 14, 2018

Love / Romantic Poetry - کیا خوب پے جناب عنایت آپکی

Poet: Faisal Mahmood

رفاقت آپکی قربت آپکی
کس درجہ پیاری ہے صحبت آپکی

ہمیں دیکھ کر دھیرے سے مسکرانہ آپکا
کیا خوب پے جناب عنایت آپکی

ڈھلکتے ہوئے آنچل کو سر پر سجانا
کتنی سادہ سی ہے نزاکت آپکی

دبے پاؤں آکر میری آنکھوں پہ ہاتھ رکھنا
دل کو بھاتی ہے بہت یہ شرارت آپکی

میرے خاطر آپکا ہجومِ غم کو سہنا جاناں
چاہتیں بڑھاتی ہے یہ زحمت آپکی

No comments:

Post a Comment