Poet: Abdul Waheed Sajid
جاگی جاگی سوئی آنکھیں
تیری یاد میں روئی آنکھیں
تیرا رستہ تکتے تکتے
پاگل کتنا ہوئی آنکھیں
پیار میں جان تو دیدوں لیکن
کیا دیتا ہے کوئی آنکھیں
ہم نے تیری دید کی خاطر
آنگن میں ہیں بوئی آنکھیں
سرخی سی اک چھا گئی ساجد
ہم نے جب بھی دھوئی آنکھیں
No comments:
Post a Comment