Wednesday, May 23, 2018

Love / Romantic Poetry - سنو جان جاناں

Poet: Muhammad Hafeez Javed

یہ نشیلی آنکھیں
یہ بھیگی زلفیں
یہ سمٹا سا آنچل
یہ پھیلا سا کاجل
یہ بہکے قدم
لڑکھڑاتی جوانی
یہ بیتاب دل اور
محبت دیوانی
شگفتہ گالوں پہ
یہ میری نشانی
سنائے گی آوارہ خوشبو
تیری میری کہانی
لوگ پہچان لیں گے
مجھے جان لیں گے
ہمارا ملن
نہ بن جائے فسانہ
سنو جان جاناں
ابھی باہر نہ جانا

No comments:

Post a Comment