Friday, March 23, 2018

Love / Romantic Poetry - کوئی تو بات ھے اس اجنبی میں

Poet: muhammad nawaz

جسے چھوا تھا اس نے بے خودی میں
وہی لمحہ ہے میری ہر خوشی میں

اسکی راہوں پہ جبیں جھکتی ہے
عمر گزری ہے اسی بندگی میں

خود کو جنت نشیں سمجھتا ہے
آ نکلتا ہے جو اسکی گلی میں

نہ ہی چھیڑو اسے تو بہتر ہے
ایک طوفاں ہے میری خاموشی میں

ایک اسکی کمی سی رہتی ہے
ورنہ کیا کچھ نہیں ہے زندگی میں

میں تو کب سے فنا کی راہ میں ہوں
وہ مجھے ڈھونڈتا ہے شاعری میں

یونہی دل دھڑکنے نہیں لگتا
کوئی تو بات ہے اس اجنبی میں

No comments:

Post a Comment