Wednesday, February 28, 2018

Sad Poetry - میری آنکھوں کو خواب کیا دے گا

Poet: Masood Tanha

میری آنکھوں کو خواب کیا دے گا
وہ مجھے انتخاب کیا دے گا

دے گا پل پل اذیتیں مجھ کو
یہ زمانہ خراب کیا دے گا

منصف وقت تو بتا مجھ کو
میرے حق میں جواب کیا دے گا

دشت غربت میں مجھ کو چھوڑ گیا
اور مجھ کو عذاب کیا دے گا

No comments:

Post a Comment