Friday, February 9, 2018

General Poetry - تین شعر

Poet: Asim Saqlain Durani

وہ چل دیا تو نظر سحر حسن سے نکلی
پتا چلا کہ ہمیں اس سے بات کرنا تھی

مصیبتوں کے کسی جمگھٹے میں آن پھنسی
وہ زندگی جو بسر تیرے ساتھ کرنا تھی

بتانا دن تھا کہیں گیسوؤں کی چھاؤں میں
کہیں نظر کے اجالوں میں رات کرنا تھی

No comments:

Post a Comment