Wednesday, January 17, 2018

General Poetry - کس نے مجھ کو صدا دی

Poet: Basheer Badar

کس نے مجھ کو صدا دی بتا کون ہے
اے ہوا تیرے گھر میں چھپا کون ہے

خوشبوؤں میں نہائی ہوئی شاخ پر
پھول سا مسکراتا ہوا کون ہے

دل کو پتھر ہوئے اک زمانہ ہوا
اس مکاں میں مگر بولتا کون ہے

تم بھی مجبور ہو میں بھی مجبور ہوں
بیوفا کون ہے باوفا کون ہے

No comments:

Post a Comment