Friday, August 25, 2017

Religious Poetry - برس برس اک دعا چلے

Poet: Irfan Ali

برس برس اک دعا چلے
سن یا الہی یا خدا چلے

اتنا روئے سب بہا جلے
خشک پتوں پہ گویا ہوا چلے

آنسو گریں مثل دریا چلے
دل تمنا بنے شب دیا جلے

مانگ مانگ جب آزما چلے
تھک گئے تب گھبرا چلے

پھر اک روز ہم بھی بھلا چلے
وہ حسرتیں اپنی سب مٹا چلے

قبول ہوئی دعا جب مٹا چلے
کئی برس ہم زندگانی بتا چلے

چند سجدے فقط شکرانہ پروردگار
بدلہ احسان بخوبی ہم نبھا چلے

No comments:

Post a Comment