Saturday, August 5, 2017

General Poetry - عورت کو آزادی کی آڑ میں

Poet: Usman Tarar

دیواروں کو کان دے رہے ہیں
ہم پتھروں کو زبان دے رہے ہیں

غیروں سے شکایت ہم کو کیسی
اپنوں کے ہاتھوں جان دے رہے ہیں

عمل کرنے کی ہمت ہم میں نہیں ہے
بس بیان پہ بیان دے رہے ہیں

اپنی نظروں سے بھی گرتے جا رہے ہیں
یہ ہم کس طرف دھیان دے رہے ہیں

عثمان عورت کو آزادی کی آڑ میں
غلط مشورے شیطان دے رہے ہیں

No comments:

Post a Comment