Wednesday, June 28, 2017

Love / Romantic Poetry - اب ایسی محبت کیا کرنی

Poet: Muhammad Owais

کہنے کو محبت ہے لیکن
اب ایسی محبت کیا کرنی

جو نیند چرا لے آنکھوں سے
جو خواب دکھا کر پھولوں کے

تعبیر میں کانٹے دے جائے
جو مشکل کر دے جینے کو

جو مرنے کو آسان کرے
وہ دل جو پیار کا مندر ہو

وہاں یادوں کو مہمان کرے
اب ایسی محبت کیا کرنی

جو عمر کی نقدی لے جائے
اور جھولی پھر بھی خالی ہو

No comments:

Post a Comment