Thursday, May 11, 2017

General Poetry - کاش

Poet: Zamir

کاش میں کوئی پرندہ ہوتا
شام سویرے اڑتا رہتا
اڑنے سے جب تھک جاتا
گھنی سی شاخ پہ آکر
خوب آرام سے سو جاتا
تنکے اپنی چونچ میں لاکر
اپنا آشیاں بناتا
اُس کی حفاظت کرتا رہتا
جب تلک کہ زندہ ہوتا
کاش میں کوئی پرندہ ہوتا

No comments:

Post a Comment