Monday, February 13, 2017

Friendship Poetry - دوستی

Poet: Fatima Ibraheem

دنیا بھاگ رہی ہے برق رفتاری سے
جانے پھر کیوں پیدل چلنا اچھا لگتا ہے

لوگ تو اب زر تول کے دوستی کرتے ہیں
مجھ کو پھر کیوں خالی خلوص اچھا لگتا ہے

تھوڑا تھوڑا دکھ خوشی اور پیار بھرا دل
ان چیزوں کا لینا دینا اچھا لگتا ہے

تو چاہت بازار لگائے اور میں سودائی
بس تیرے درد کے دام لگانا اچھا لگتا ہے

No comments:

Post a Comment