Sunday, December 4, 2016

Love / Romantic Poetry - کٹی تھی تجھے سوچتے سوچتے شب

Poet: Amjad Adis

عدو کو جو میرے بلایا گیا تھا
تجھے سامنے کیوں بٹھایا گیا تھا

تمہیں جو حقیقت بتائی گئی تھی
مجھے وہ فسانہ سنایا گیا تھا

کٹی تھی تجھے سوچتے سوچتے شب
تیِری یاد میں دن بِتایا گیا تھا

مِیرا چاند کرب و بلا میں تھا عادِس
مجھے جب ستاروں میں لایا گیا تھا

No comments:

Post a Comment