Saturday, December 10, 2016

Love / Romantic Poetry - پھیلا دیئے رات نے اپنے پر

Poet: Zaigham Abbas

پھیلا دیئے رات نے اپنے پر
پھر ہو گئی آنکھ اشکوں سے تر

تنہائیوں کا یہ لمبا سفر
سونا ہے دل کا یہ ویراں شہر

دل میں اٹھی تیرے غم کی لہر
جاں لیوا ہوا رات کا یہ پہر

سمجھایا دل کو بہت تھا مگر
سبھی کوششیں ہو گئیں بے اثر

کیوں ہو گئی مجھ سے تو بے خبر
چلی آ کہ ہوتا نہیں اب صبر

No comments:

Post a Comment