Tuesday, August 2, 2016

Sad Poetry - میٹھی شاموں میں گم صم پھرا مت کرو

Poet: Gulshad Lasi

میٹھی شاموں میں گم صم پھرا مت کرو
چاند نکلے تو غمگیں رہا مت کرو

بھرم اپنا تو سالم محبت میں ہو
جا بہ جا تم بھی پاگل بنا مت کرو

جگ ہنسائی ہے اب جو قدم رک پڑیں
ٹھان ایک بار لو پھر ہٹا مت کرو

ڈوب ہی جاتی ہے شام میری کہیں
آنکھ میں تم کبھی غم بھرا مت کرو

قدر نہ ہو محبت کی تیری جہاں
ایسی تم محفلوں میں رکا مت کرو

No comments:

Post a Comment