Monday, January 18, 2016

Love / Romantic Poetry - کچھ دیر کروں اسکا انتظار اور

Poet: Mubin Uddin Ansari

کچھ دیر کروں اسکا انتظار اور
شاید لوٹ آئے ہو کے بیقرار اور

تو جو چلے گا بن کے میرا ہمسفر
بنا دونگا تیرے لیے زمانے کو گلزار اور

دل کا توڑنا کیا کم نہیں اسکا
جو ستم کے کھاؤں وار اور

کیسے قابو میں رکھوں اس دل کو مبین
تڑپ جاتا ہے دیکھ اک نئی بہار اور

کب سے کوشش میں لگا ہے جو ہے مصور
کہ خوشنما نکھریں مورت کے نقش ونگار اور

No comments:

Post a Comment